تازہ تر ین

حج آپریشن کا آغاز، 2 پروازیں 330 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ

پاکستان میں حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ کراچی سے رات گئے دو پروازیں 330 عازمین حج کو لے مدینہ منورہ روانہ ہوئیں۔

روٹ ٹو مکہ کے تحت کراچی سے 16281 عازمین حج جائیں گے۔ سرکاری اسکیم کے تحت حج آپریشن 9 جون تک جاری رہے گا۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے بھی پہلی حج پرواز آج صبح روانہ ہونی تھی تاہم امیگریشن کاؤنٹر کی سیلنگ میں آگ لگنے کے باعث اس پرواز کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔

آگ لگنے سے دیگر بین الاقوامی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv