تازہ تر ین

آئی کیوب قمر آج چاند کے مدار میں پہنچے گا، تصاویر 15 مئی تک متوقع

پاکستانی خلائی مشن آئی کیوب قمر آج ساڑھے تین سے چار بجے کے درمیان چاند کے مدار میں پہنچے گا۔ یہ خلائی مشن مدار کی جانچ اور تصدیق میں ذیلی نظام کا جائزہ لے گا۔

آئی کیوب قمر کے توسط سے چاند کی پہلی تصویر 15 یا 16 مئی تک موصول ہونے کا امکان ہے۔ اس کے بعد چاند کی تصاویز کے تجزیے اور تحقیق کا آغاز ہوگا۔

مشن کے سربراہ ڈاکٹر قمرالسلام اور ڈاکٹر خرم خورشید سمیت کئی پاکستانی سائنسی ماہرین اور انجینئر چین میں موجود ہیں۔ ٓئی کیوب قمر 3 مئی کو چین سے روانہ کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چاند سے تصویروں کا حصول تکنیکی طور پر پیچیدہ عمل ہے۔ سیٹلائٹ امیجنگ سسٹم کو آپریشنل کیا جانا ہے۔ اس سے قبل تمام متعلقہ ذیلی نظاموں کی تصدیق میں ایک ہفتے سے بھی زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv