تازہ تر ین

وزیرداخلہ کا اووربلنگ اوربجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ اوربجلی چوری روکنے کےلئےکریک ڈاؤن تیز کرنے کاحکم دے دیا۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ اوور بلنگ کے ذریعے شہریوں پر بوجھ ڈالنے والے افسران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔ اووربلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہےگی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈسکوز کی نااہلی اور غفلت کی سزا شہریوں کو دینا قطعا قبول نہیں، بجلی صارفین کو اوور بلنگ میں ریلیف دینا ترجیح ہے۔

وزیر داخلہ نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث سرکاری عملے کے خلاف بھی بلاتفریق ایکشن لیا جائے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اجلاس ہوا جس میں اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گزشتہ دورے کے دوران دی گئی ہدایات پر پیش رفت کا جائزہ لیا جبکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز ورک نے بریفنگ دی۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv