تازہ تر ین

کراچی:غیرقانونی تعمیرات کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کاحکم

کراچی: ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہر میں غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

ایس بی سی اے کی جانب سے سرکلر جاری کردیا گیا، سرکلر کے مطابق ڈی جی ایس بی سی اے کی ہدایت پرسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا شہر میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تمام اضلاع میں کمپلینٹ سیل کا قائم افسران کو نگرانی کی ہدایت جا ری کر دی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی نے تمام بلڈنگ انسپکٹرز، سینئر بلڈنگ انسپکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، اورڈپٹی ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ افسران کسی بھی غیر قانونی اورغیر مجاز تعمیراتی سرگرمیوں کی نشاندہی اوران کو روکنے کے اقدامات کریں۔

انھوں نے جاری کردہ ایک سرکلر میں ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسی سرگرمیاں پائی جاتی ہیں تو انھیں روکنے اور منہدم کرنے کیلیے فوری اقدامات کیے جائیں، مزید برآں تمام افسران ایک انڈرٹیکنگ بھی جمع کروانے کے پابند ہونگے کہ ان کے متعلقہ علاقوں میں کسی بھی قسم کی غیرقانی اور غیر مجاز تعمیرات نہیں کی جا رہی۔

ہیڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی نے تمام ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرز کو غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیوں کی نگرانی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے علاقوں میں کسی بھی غیر مجاز تعمیر کا پتہ چل جائے تو ڈائریکٹرز کو ذمے دار افسران کو ایس بی سی اے کے نفاذ اور نظم وضبط کے قواعد کے تحت تادیبی کارروائی کیلیے ڈجی ایس بی سی اے کو رپورٹ کرنے کا پابند بنایا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی نے عوامی شکایات کے حل اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ملنے والے شکایات کے پیش نظر کراچی کے تمام اضلاع میں کمپلینٹ سیل قائم کرتے ہوئے مختلف افسران کو کمپلینٹ سیل کا چارج دی دیا گیا۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv