تازہ تر ین

ملکی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

راولپنڈی: ملکی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

اے این ایف نے ملکی تاریخ میں بیرون ملک اسمگل کی جانے والی میتھ آئس کی سب سے بڑی کھیپ بلجیم اسمگل کرنے کوشش ناکام بنادی۔

منشیات افغانستان سوپ اسٹونز کی ایکسپورٹ کی آڑ میں اسمگل کی جا رہی تھی جو 5 مختلف کنٹینرز کی چھتوں اور دیواروں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ حکام نے 2 افغان باشندوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

224 کلو گرام آئس کو طورخم کے راستے افغانستان سے بلجیم اسمگل کرنے کے لیے پہلے کراچی اسمگل کیاگیا۔ اے این ایف نے چیکنگ کے دوران منشیات برآمد کرکے کراچی پورٹ پر اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے تمام کنٹینرز کو تحویل میں لے لیا ۔

حکام کا کہناتھا کہ کنٹینر بھجوانے والے 3 ملزمان جن میں سے 2 کا تعلق افغانستان سے ہےکو طور خم بارڈر سے افغانستان فرار ہونے کہ کوشش کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے وسیع پیمانے پر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv