تازہ تر ین

بشریٰ بی بی نے نیب کی نئی انکوائری میں طلبی کا نوٹس عدالت میں چیلنج کردیا

بشریٰ بی بی نے نیب کی نئی انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، نیب طلبی نوٹس کے خلاف ان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ آج درخواست پر سماعت کرے گا۔

ججز خط: تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کی کارروائی پر اعتراضات اٹھا دیئے

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کی تحقیقات جاری ہیں اور قومی احتساب بیورو نے دونوں کو شامل تفتیش کرنے کے نوٹس گذشتہ ماہ جاری کئے تھے۔

سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے خلاف پہلا توشہ خانہ ریفرنس صرف گراف جیولری سیٹ سے متعلق تھا۔

پی ٹی آئی کا تمام جماعتوں کے ساتھ سیاسی اشتراک عمل پر غور

تاہم، اب نیب کا نیا ریفرنس دیگر 58 سرکاری تحائف پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہوگا اور تفتیش میں عدم تعاون پر نئے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری بھی ڈالی جا سکتی ہے۔

اسی تناظر میں بشریٰ بی بی نے عدالت سے پٹیشن کے فیصلے تک نیب کال اپ نوٹس معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی 16 اپریل کو نیب راولپنڈی میں بلایا گیا تھا۔

درخواست میں چیئرمین نیب ، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب اورسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کا ایک اور نیب ریفرنس دائر ہونے کا امکان ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv