چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو مختص پروٹوکول واپس کردیا ہے۔
سپریم کورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے ساتھ پروٹوکول کی صرف دو گاڑیاں رہ گئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس کی گاڑی بدھ کو سپریم کورٹ رجسٹری سے واپسی پر تمام سگنلز پر رکتی رہی۔
مریم نواز نے پولیس افسر کا روپ دھار لیا، ’پولیس میں خواتین کی تعداد نصف کرنا چاہتے ہیں
چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ گاڑی کے آگے پائلٹ نہ رکھا جائے، سفر کے دوران معمول کا ٹریفک رواں رہنا چاہئے۔
خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس صاحبان کے ساتھ دس سے بارہ پروٹوکول کی گاڑیاں مختص تھیں۔