تازہ تر ین

پاکستان اور ایران کے درمیان قائم رشتہ مزید مضبوط ہو گا، ایرانی صدر کی مزار اقبال پر گفتگو

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے۔ جس کے بعد مہمان صدر نے مزار اقبال پر حاضری دی۔ مہمان صدر لاہور کے بعد کراچی کا دورہ بھی کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ایئرپورٹ پر سید ابراہیم رئیسی کا استقبال کیا۔مریم اورنگزیب اور صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے مزار اقبال پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی۔

مزار کے احاطے میں پنجاب رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے مہمان صدر کو گارڈ آف آنر دیا۔

ابراہیم رئیسی نے شاعر مشرق علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلق ہیں، یہ رشتہ وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو گا۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر کی آمد پر لاہور میں آج عام تعطیل ہے جب کہ سکیورٹی انتظامات کے تحت شہر کی متعدد سڑکیں بند ہیں۔

تعطیل کی وجہ سے عدالتیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں، انٹر کے تحت ہونے والے پیپرز اور پریکٹیکل بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں، تاہم پنجاب سول سیکریٹریٹ سے منسلک محکموں میں تعطیل نہیں ہے۔

لاہو کے بعد ایرانی صدر کراچی جائیں گے ، مہمان صدر مزار قائد پر حاضری دیں گے، اور حکام سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ ابراہیم رئیسی کراچی یونیورسٹی بھی جائیں گے جہاں انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی جائے گی۔

شہر قائد میں بھی آج عام تعطیل ہے، شارع فیصل آج تین بجے سے پانچ بجے تک بند رہے گی، ائیرپورٹ سے پی آئی ڈی سی تک سڑک مکمل بند رہے گی۔

ایم اے جناح روڈ سے صدر جانے والے روڈ پر کنٹینر رکھ دیے گئے۔ شارع قائدین سے نمائش جانے والا روڈ بھی بند کردیا گیا، پیپلز سیکریٹریٹ چورنگی کے اطراف بھی کنٹینر لگا دیے گئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv