تازہ تر ین

آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جون یا جولائی میں ہونیکا امکان ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم مئی کے وسط میں پاکستان آئے گی جبکہ اسٹاف لیول معاہدہ جون یا جولائی میں ہونے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں بزنس سمٹ 2024 سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں آئی ایم ایف بورڈ کا رواں ہفتے آنے کا امکان ہے اور اس ہفتے کے آخر تک قسط ملنے سے زرمبادلہ ذخائر بہتر ہو جائیں گے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ 24 ویں آئی ایم ایف پروگرام میں ہم جا رہے ہیں لیکن اس کے بعد بھی کوئی پروگرام ہوگا یہ کہنا قبل از وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور مالیاتی خسارے کو قابو میں رکھنے کا ہدف رکھا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کا پروگرام ہے اور کوئی ہم سے کچھ نہیں کروا رہا ہے، بجلی اور گیس کی قیمتوں کے حوالے سے ہماری اپنی ترجیحات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں کی رجسٹریشن اسکیم کے حوالے سے آنے والے دنوں میں دیکھیں گے، امید ہے اس اسکیم میں بہتری آئے گی اور اس حوالے سے کوئی فکر کی بات نہیں ہے۔

قبل ازیں، بزنس سمٹ 2024 میں ’’ترقی کے لیے تعاون‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے زرعی شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور افراط زر کو قابو کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں جبکہ حکومی اقدامات کے باعث ٹیکس وصولی میں اضافہ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا۔

انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پالیسی ریٹ برقرار رکھا گیا ہے۔ حکومت زراعت اور صنعتی شعبے کی ترقی کو فروغ دے رہی ہے، حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ مالی سال 2024 میں جی ڈی پی میں اضافے کی توقع ہے اور افراط زر کی شرح کا امکان ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ایس بی اے ناگزیر تھا۔ آئی ایم ایف سے ہم مائیکرو اکنامک استحکام کے لیے پروگرام لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کبھی اوپر جاتی ہے کبھی نیچے جاتی ہی اور ان ایام میں اسٹاک مارکیٹ تاریخی بلندیوں کو چھو رہی ہے



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv