کراچی: کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور دس برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز ہوگیا۔
پورٹ انڈسٹری ذرائع کے مطابق پہلی بڑی آمدنی موصول ہوگئی، اے ڈی پورٹس گروپ کی ذیلی کمپنی کراچی گیٹ وے ٹرمینل نے چیک دے دیا، کے جی ٹی ایل نے وزیر بحری امور کی موجودگی میں کراچی پورٹ کو 50 ملین ڈالر کا چیک دیا۔
پورٹ کنسیشن ایگریمنٹ کی مد میں 25 ملین ڈالر دیے، 25 ملین ڈالر پورٹ استعمال کرنے کی مد میں ایڈوانس ملے ہیں، اے ڈی پورٹس گروپ سے 130 ملین ڈالر کا پورٹ کنسیشن ایگریمنٹ ہوا ہے۔
اے ڈی پورٹس کے ساتھ 220 ملین ڈالر کا بلک کارگو ٹرمینل کا معاہدہ ہوا ہے، معاہدے کے تحت کے جی ٹی ایل کراچی پورٹ کو سالانہ منافعے کا 15 فیصد ادا کرے گا۔