تازہ تر ین

ن لیگ ضمنی الیکشن میں واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ن لیگ ضمنی الیکشن میں واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی، مسلم لیگ ن کا ووٹر باہر نکل رہا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے، چند دنوں میں پنجاب کے عوام کو ریلیف، ریلیف اور صرف ریلیف دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیگی ووٹر کے نام اہم پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے تمام امیدوار انشاء اللہ واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے، میرا مشن آپ کے اور میرے قائد میاں نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھانا ہے، میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) عوامی مسائل کے حل کے لیے پوری ایمانداری سے کوشاں ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا ووٹر باہر نکل رہا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے، چند دنوں میں پنجاب کے عوام کو ریلیف، ریلیف اور صرف ریلیف دیا، پنجاب کا مزدور، کسان، محنت کش، طلبہ اور خواتین میری ترجیحات میں سرِفہرست ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 20 ہزار بائیکس،سستا آٹا اور سستی روٹی ہماری چند دنوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، 130 ارب کا کسان پیکج نوازشریف کے زراعت دوست ویژن کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عام آدمی کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے میں اور میری ٹیم ہمہ وقت کوشاں ہیں، جلد پنجاب میں لیپ ٹاپ،آئی پیڈ سکیم بھی متعارف کروانے جارہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv