تازہ تر ین

ضمنی انتخاب: ن لیگ اور سنی اتحاد کونسل کے کارکنوں میں جھگڑا، لیگی کارکن جاں بحق

نارووال کے حلقہ پی پی 54 میں مسلم لیگ (ن) اور سنی اتحاد کونسل کے کارکنوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں 60 سالہ لیگی کارکن سر میں ڈنڈا لگنے سے جاں بحق ہوگیا، لاہور میں حلقہ این اے 119 میں پاکستان مسلم لیگ ( ن ) اور سنی اتحاد کونسل کے کارکنان میں ہاتھا پائی ہوگئی جبکہ شیخوپورہ پی پی 139 میں نظام پورہ ڈھاکہ پولنگ اسٹیشن پر 2 گروپوں میں مسلح تصادم ہوا، جس کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔

پی پی 54 نارروال
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 54 نارووال میں مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران مسلم لیگ ن کا کارکن جان نکی بازی ہار گیا۔

مخالفین نے جھگڑے کے دوران مسلم لیگ ن کے کارکن کے سر میں ڈنڈا مار دیا تھا، شدید زخمی 60 سالہ محمد یوسف اسپتال لایا گیا تھا تاہم زخمی اسپتال پہنچنے سے قبل ہی جان کی بازی ہار گیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

مختلف پولنگ اسٹیشن پر بھی لڑائی جھگڑے اور بدنظمی
قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران مختلف پولنگ اسٹیشن پر بھی لڑائی جھگڑے اور بدنظمی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

فیروزوالہ میں گورنمنٹ پرائمری سکول نظام پورہ میں لڑائی جھگڑے اور فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

این اے 119 لاہور
لاہور میں حلقہ این اے 119 میں پاکستان مسلم لیگ ( ن ) اور سنی اتحاد کونسل کے کارکنان میں ہاتھا پائی ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق حلقہ 119 میں لیگی کارکنوں اور سنی اتحاد کونسل میں ہاتھا پائی پولنگ اسٹیشن کے باہر پولنگ کیمپ لگانے پر ہوئی۔

تصادم کے وقت پولیس نے چار کارکنان کو حراست میں لیا، تاہم بعد میں معاملہ ختم کروانے کے بعد پولیس نے کارکنان کو چھوڑ دیا۔

سنی اتحاد کونسل کے امیدوار شہزاد فاروق کہتے ہیں کہ، ہمارے پولنگ ایجنٹ کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو آر او آفس سے باہر نکال دیا گیا ہے۔

شیخوپورہ میں بھی تصادم
شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ میں مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین گتھم گتھا ہوگئے، کارکن ایک دوسرے پر مکے برساتے رہے، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

شیخوپورہ میں جگیاں سیالاں میں حلقہ پی پی 139 میں نظام پورہ ڈھاکہ پولنگ اسٹیشن پر دو گروپوں میں مسلح تصادم ہوا۔ فائرنگ کے بعد پولنگ کا عمل روکا گیا، جھگڑے کے دوران ڈنڈے لگنے سے3 افراد زخمی ہوگئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv