تازہ تر ین

ڈیرہ اسماعیل خان میں گاڑی پر فائرنگ، 2 کسٹم اہلکار جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم اہل کاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کسٹم اہل کار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ڈی ایس پی حافظ عدنان کے مطابق کسٹم اہل کاروں پر فائرنگ کا واقعہ یارک ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ ناکے پر گاڑی میں بیٹھے کسٹم اہل کاروں پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، فائرنگ سے دو کسٹم اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

ڈی ایس پی حافظ عدنان کے مطابق لاشوں اور زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے جبکہ جاں بحق کسٹم اہلکاروں کی شناخت حسنین اور زیاد کے نام سے ہوئی۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن روڈ پر کسٹم انٹیلی جنس کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا تھا جس میں جس میں انسپکٹر سمیت 5 کسٹم اہلکار جاں بحق ہوئے تھے، فائرنگ کی زد میں آکر ایک بچی بھی جاں بحق ہوگئی تھی، اس واردات کا زمہ دار اسمگلرز کو قرار دیا گیا تھا۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv