تازہ تر ین

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت 2047 تک 3 ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے

اسلام آباد / واشنگٹن: وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت 2047 تک 3 ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں عالمی بینک اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اجلاس کے موقع پرمختلف ملاقاتوں میں کہاہے کہ پاکستان کی معیشت 2047 تک 3 ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کرے گا،ٹیکسیشن اور پرائمری بیلنس کے معاملات پر صوبوں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔
اس موقع پر وزیرخزانہ نے عالمی بینک کی ایک حالیہ رپورٹ کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس رپورٹ میں پاکستان کے لیے 2047 تک ایک اعلی درمیانی آمدنی والا ملک بننے کا ایک واضح روڈ میپ پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ کہ پاکستان کی معیشت 2047 تک300 بلین ڈالرتین ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ بات خوش آئندہے کہموسمیاتی تبدیلیوں، ڈیجیٹلائزیشن اور انسانی ترقی کے امورمیں عالمی بینک اورپاکستان کی حکومت کی ترجیحات یکساں ہے۔
وزیرخزانہ نے سٹی بینک کے حکام سے ملاقات میں انہیں پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں پر بریفنگ دی ۔ انہوں نے کہاکہ سٹاک مارکیٹ میں کاروبارمیں تیزی آرہی ہے جو غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی نشاندہی کررہاہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے اسٹینڈ بائی معاہدہکی وجہ سے پاکستان میں کلی معیشت کومستحکم بنانے میں مددملی ہے۔
وزیرخزانہ نے بتایا کہ پاکستان نے کامیابی سے یورو بانڈ کی بروقت ادائیگی کر دی ہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایک بڑے اور توسیعی پروگرام پر بات چیت کاآغازکردیاہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv