تازہ تر ین

اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم

لاہور: اسموگ کے تدارک کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر تبدیل کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ڈی جی ماحولیات ان دونوں افسران کو فوری تبدیل کرے۔

دوران سماعت، جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ سی بی ڈی 100 ایکٹر رقبے پر کیا کرنے جا رہے ہیں؟ وکیل سی بی ڈی نے جواب دیا کہ سی بی ڈی پنجاب حکومت کا پروجیکٹ کرنے جا رہا ہے۔

ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز زرعی رقبے کو ختم کر رہی ہیں جس سے فوڈ سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہوں گے۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس میں کہا کہ اس پر حکومت کو سنجیدگی کے ساتھ سے غور کرنا ہوگا۔

وکیل سی بی ڈی نے کہا کہ لاہور کے گردونواح میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی بھرمار ہے، دو ایکڑ زمین خرید کر بجلی کا کھمبا لگا دیا جاتا ہے اور ہاؤسنگ سوسائٹی بن جاتی ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ شاید ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق کوئی پالیسی نہیں ہے۔

عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv