تازہ تر ین

امن و امان سندھ نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے، شرجیل میمن

سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ امن و امان سندھ نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے۔ اپریل میں کراچی میں 11مقابلوں میں 11 اسٹریٹ کرمنلز مارے گئے، جب کہ 104ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ نگراں دور حکومت میں امن وامان خراب ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوا، غیرقانونی مقیم افراد بھی وارداتوں میں گرفتار ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جرائم کی روک تھام میں مہنگائی، بیروزگاری، غیرقانونی تارکین وطن بڑا چیلنج ہے، سندھ حکومت نہیں چاہتی عوام کو کوئی بھی تکلیف پہنچے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچے کےعلاقے میں پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے، جس سے علاقے میں بہتری آئی ہے، جلد حالات پر قابو پالیں گے۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ گھوٹکی، شکار پور میں 15روز میں 13 مغوی بازیاب کرائے۔ وزیرداخلہ سندھ اور آئی جی سندھ شکار پورمیں موجود ہیں۔ 6 افراد کو ہنی ٹریپ میں اغوا ہونے سے بچایا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv