تازہ تر ین

گلوکار غلام عباس کی طبیعت ناساز، وزیراعلیٰ پنجاب کیجانب سے مالی امداد

لاہور: گلوکار غلام عباس کی بیماری کی اطلاعات پر پنجاب کے وزیر صنعت خواجہ عمران نذیر نے ان کی عیادت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرصوبائی وزیرصنعت خواجہ عمران نذیر نے معروف گلوکار غلام عباس کی عیادت کی۔ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور 10 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

صوبائی وزیر نے گلوکار غلام عباس کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ غلام عباس نے مالی امداد پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ گلوکار غلام عباس پاکستان کا ثقافتی اثاثہ ہیں۔ حکومت پنجاب ان کے علاج میں بھرپور معاونت کرے گی۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv