تازہ تر ین

ایران سے کوئٹہ آنیوالی ٹرین کو ہولناک حادثہ، بوگیاں چرمرا گئیں

ایران سے کوئٹہ آنے والی مال بردار ٹرین توزگی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے پاک ایران ریلوے سروس معطل ہوگئی۔

ایران سے کوئٹہ آنیوالی مال بردار ٹرین گزشتہ شب نوکنڈی کے قریب توزگی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر جو اطلاعات سامنے آئیں اس کے مطابق ریلوے ٹریک کو رات کی تاریکی میں کاٹ دیا گیا تھا۔

ٹرین حادثے سے متعلق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ تخریب کاری کا بھی خدشہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مال بردار ٹرین گندھک سے لوڈ تھی، ٹرین حادثے کی وجہ سے پاک ایران ٹرین سروس معطل ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلیف ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوگئی ہے۔ آخری اطلاع آنے تک بحالی کا کام تاحال شروع نہ ہوسکا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv