تازہ تر ین

سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز نے بطور مستقل جج حلف اٹھا لیا

کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز نے بطور مستقل جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

مستقل جج کے طور پر حلف اٹھانے والوں میں جسٹس امجد علی بوھیو، جسٹس ثنا اکرم منہاس، جسٹس جواد اکبر سروانہ، جسٹس محمد عبدالرحمٰن، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس ارباب علی ہکڑو شامل ہیں۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے ججز سے حلف لیا۔ تقریبِ حلف برداری میں ہائی کورٹ بار، کراچی بار کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ججز اور وکلا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv