تازہ تر ین

پانی کی موٹروں پر کسٹم ڈیوٹی کی قدر بڑھا دی گئی

کسٹم ویلیویشن ڈائریکٹ ریٹ کراچی میں پانی کی موٹروں پر درامدی ڈیوٹی کی رقم میں رد و بدل کیا ہے۔

یہ ردوبدل بورنگ یا کنویں میں پھینک کر استعمال ہونے والی موٹروں جنہیں سبمرسبل کہا جاتا ہے کہ لیے کیا گیا ہے۔

اسٹین لیس سٹیل اور کاسٹ آئرن سے بنی موٹروں پر نئی کسٹم ڈیوٹی کی رقم یا کسٹم ویلیو کا تخمینہ رولنگ نمبر 1869 میں جاری کیا گیا ہے۔

پچھلی بار کسٹم ویلیو کا تقرر چھ سال پہلے کیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بعض درآمد کندگان انڈر انوائسنگ کے ذریعے ڈیوٹی چوری کر رہے تھے جبکہ کچھ غلط لیبلنگ کے ذریعے ناجائز فائدہ اٹھا رہے تھے۔

سبمرسبل موٹروں پر کسٹم ویلیوز کی تبدیلی کے نتیجے میں بعض موٹروں کے ریٹ بڑھ سکتے ہیں۔

نئی کسٹم ویلیوز کا تعین موٹروں کی طاقت یعنی کلو واٹ اور وزن کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv