تازہ تر ین

پختونخوا میں شدید بارش، نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل

پشاور: پختونخوا میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران نشیبی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہوگیا ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے عید الفطر کے روز سے 15 اپریل تک صوبے بھر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

صوبائی دارالحکومت میں بھی گزشتہ رات ایک بجے سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک پشاور میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

بارش سے ندی نالوں کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں بہنے لگا جس سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ اور ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔ پشاور میں نشیبی علاقوں کے گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ ریسکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے کی طرف سے بارش سے مالی یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv