تازہ تر ین

پاک فوج کی جانب سے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد

راولپنڈی: پاکستان کی مسلح افواج اور سروسز چیفس نے پوری قوم کو عید الفطر کی مبارک دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایک سپاہی کے لیے عید کی اصل خوشی فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے، اپنی قوم کی حفاظت، پیاروں سے دور رہنے اور عید کی خوشیوں میں مضمر ہے۔

ترجمان پاک فوج نے عید الفطر کی مناسبت سے جاری بیان میں کہا ہے کہ اس پرمسرت موقع پر آئیے ہم اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے پر ان کا ساتھ دیں جو پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم کے لیے مشعل راہ ہیں۔ ہم ان بہادروں اور ان کے خاندانوں کے ان کی قربانیوں کے لیے ہمیشہ شکر گزار ہیں۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ آئیے پاکستان کے ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کریں، جنہوں نے مادر وطن کی حفاظت اور خودمختاری کو یقینی بنانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv