تازہ تر ین

فیڈریشن میں جو بھی کریں گے، صوبوں کی مشاورت سے کریں گے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی فیڈریشن میں کریں گے، صوبوں کی مشاورت سے کریں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بات چیت کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ چودہ اپریل کو واشنگٹن جارہا ہوں، وہیں آئی ایم ایف پروگرام کے خدوخال پر گفتگو ہوگی۔

ملک میں جاری مہنگائی کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی بتدریج کم ہوگی۔

وزیر خزانہ سے سوال کیا گیا کہ مسلم لیگ ن کی پالیسی کے مطابق چلیں گے یا اپنی کوئی پالیسیاں لائیں گے؟ اس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ملک کی پالیسی کے حساب سے ہم چلیں گے، یہ ملک کے لئے کرنا ہے جو ہم نے کرنا ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv