تازہ تر ین

پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کو دعوت ہے امن کےلیے معاہدہ کریں، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کو دعوت ہے امن کےلیے معاہدہ کریں، جس کے پاس جانا ہو چل کر جانے کو تیار ہوں۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال بہتر کی جائےگی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایس آئی ایف سی پاکستان کا مستقبل ہے جس سے شاید کچے اور پکے کے ڈاکو پریشان ہیں، شہر کا لاء اینڈ آرڈر ایس آئی ایف سی اپنے کنٹرول میں لے لے۔

انھوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کوررس کرنے والا کوئی 500 اورکوئی 600 ڈالر کما رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کا سلسلہ سندھ تک بڑھا رہے ہیں، سکھر اور دیگر شہروں میں آئی ٹی یونیورسٹیز بنا رہے ہیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلیں ہیں، پورے سندھ سے جو شخص مایوس ہو یہاں چلا آئے،گلے سے لگائیں گے۔

میئر کراچی
میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گورنر صاحب کے ساتھ نماز پڑھی اور عید بھی ملا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرمنلز چاہتے ہیں کراچی کا امن خراب ہو لیکن شہر میں امن وامان کی صورتحال بہتر کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن و سکون گزشتہ 6 ماہ میں خراب ہوا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv