تازہ تر ین

عید الفطر خوشیاں بانٹنے اور نفرتیں ختم کرنے کا دن ہے، گورنر پختونخوا

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ عید الفطر خوشیاں بانٹنے اور نفرتیں ختم کرنے کا دن ہے۔

گورنر ہاؤس پشاور میں نماز عید الفطر کا اجتماع ہوا ، جس میں گورنر کے پی حاجی غلام علی سمیت سرکاری حکام و دیگر اہم شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی، خوشحالی، قومی یکجہتی، شہدا کے درجات کی بلندی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ بعد ازاں گورنر پختونخوا نمازیوں میں گھل مل گئے اور انہیں عید کی مبارک باد دی۔

عید الفطر کی مناسبت سے اپنے پیغام میں گورنر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ میں پوری پاکستانی قوم کو عید کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر دنیا بھر میں امت مسلمہ کی اجتماعی خوشی کا بڑا تہوار ہے۔ ملک بھر کے عوام ایکد وسرے سے مل جل کر آپس میں خوشیاں بانٹیں اور نفرتوں کا خاتمہ کریں۔ خوشیاں، محبتیں بانٹنے ہی سے امن و خوشحالی ممکن ہے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عید کی نماز اپنے آبائی ضلع ڈی آئی خان میں ادا کی۔ اس موقع پر ملکی سلامتی اور خوشحالی، قومی یکجہتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے کے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم باالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کو عید الفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔ عید الفطر کا تہوار اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید الفطر ملت اسلامیہ کی اجتماعیت اور یگانگت کا مظہر ہے۔ آج بہ حیثیت قوم و ملت ہمیں اجتماعیت اور یگانگت کی اشد ضرورت ہے۔ میں ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں کو عید الفطر کی خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا میں نماز عید الفطر کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv