تازہ تر ین

چلاس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکرشہید فوجی جوان کی نماز جنازہ ادا

چلاس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکرشہید نائب صوبیدار خالد نصیرکی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چھیالیس سالہ نائب صوبیدار خالد نصیرشہید کی نمازجنازہ گلگت میں اداکی گئی ہے۔

نمازجنازہ میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہید کا جسد خاکی آبائی علاقے روانہ کردیا گیا ہے۔

شہید کا جسد خاکی اپنے آبائی علاقے کو روانہ کر دیا گیا جہاں شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

پاکستان کی مسلح افواج ہر قیمت پر قوم کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند روڈ کی بحالی کے کام کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے پاک فوف کے نائب صوبیدار خالد شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv