تازہ تر ین

حقیقی آزادی مارچ کیس؛ عمران خان سمیت دیگر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

 اسلام آباد: حقیقی آزادی مارچ پر درج مقدمات میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید و دیگر ملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملک عمران نے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور بریت کی درخواست دائر کی۔شریک ملزمان علی نواز اعوان اور صداقت عباسی بھی عدالت پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی وکلاء سردار مصروف ایڈووکیٹ، آمنہ علی، رضوان اختر اعوان اور مرزا عاصم ایڈعوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔سردار مصروف ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ گزشتہ سال فروری میں بریت کی درخواست دائر کی تھی، ہم اس کیس میں بریت کی درخواست پر آج دلائل دینا چاہتے ہیں۔جج ملک عمران نے کہا کہ صداقت عباسی، علی نواز اعوان اور شیخ رشید کے چالان عدالت میں آگئے ہیں۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv