تازہ تر ین

ججز کے خط پر سپریم کورٹ کا لارجر بنچ آج سماعت کرے گا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججزکے خط پر سپریم کورٹ کا سات رکنی لارجر بینچ آج ازخود نوٹس پر سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہرمن اللہ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ججوں کے خط پر آرٹیکل 184 تھری کے تحت از خود نوٹس لیتے ہوئے لارجر بینچ تشکیل دیا ہے۔

تاہم پاکستان تحریک انصاف اور بعض وکلا حلقے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ کے تمام ججوں پر مشتمل فل بینچ تشکیل دیا جائے۔

اس سے پہلے وفاقی حکومت نے چیف جسٹس سے مشاورت کے ساتھ ایک رکنی انکوائری کمیشن کا اعلان کیا تھا لیکن کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے معذرت کر لی۔

ایک رکنی انکوائری کمیشن کی پاکستان بار کونسل سمیت مختلف بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشنز نے حمایت کی تھی اور جسٹس تصدق حسین جیلانی پر اعتماد کا اظہار کیا تھا لیکن دوسری جانب 300 وکلا نے چیف جسٹس کو خط لکھ کر از خود نوٹس لکھنے کا مطالبہ کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv