تازہ تر ین

استعمال شدہ گاڑیوں کے ٹرانسفر پر فزیکل فٹنس چیکنگ ختم کرنے کا فیصلہ

کراچی: حکومت سندھ نے استعمال شدہ گاڑیوں کے ٹرانسفر پر فزیکل فٹنس چیکنگ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ایکسائز، ڈی جی ایکسائز، آٹوموٹو ٹریڈرز اینڈ امپورٹررز ایسو سی ایشن کے نمائندگان شریک ہوئے۔

اجلاس میں گاڑیوں کے ٹرانسفر پر فزیکل فٹنس چیکنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا تاہم دفتری کاغذی کارروائی فی الحال جاری رہے گی جسے مستقبل میں ختم کرنے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں گاڑیوں کے آن لائن ٹرانسفر کے لئے سافٹ ویئر لانچ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

تاجروں نے گاڑیوں کی رجسٹریشن، فزیکل فٹنس سمیت دیگر مسائل سے متعلق سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو آگہی دی، جبکہ پرائیویٹ اور کمرشل گاڑیوں کے کرنٹ اور بیک لاگ کے مسئلے بھی گفتگو ہوئی۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے تاجروں کے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کے ٹرانسفر پر دفتری کاغذی کارروائی فی الحال جاری رہے گی، جلد ہی اس کو بھی ختم کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کی وجہ سے تاجروں کو دشواری نہیں ہوگی، اس ضمن پہلے ہی ہدایات جاری کر چکے ہیں۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv