کراچی: وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے تسلیم کیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال تسلی بخش نہیں۔
سینیٹ الیکشن کے موقع پر سندھ اسمبلی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنہوں نے مقابلہ کرنا تھا وہ بائیکاٹ کرگئے، پی پی پی بارہ نشستیں جیت جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ سےچار دن پہلے ملاقات ہوئی تھی، امن و امان کےحوالے سےان کےکوئی خدشات نہیں تھے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے، جو پہلے بھی اچھی نہیں تھی، تاہم جنوری فروری میں جرائم میں اضافہ ہوا ہے، اس کے خلاف اقدامات کیےجارہے ہیں، انشااللہ بدامنی پر قابو پائیں گے۔