تازہ تر ین

سانحہ 9 مئی کیسز کا پہلافیصلہ سنادیا گیا، 51 ملزمان کو پانچ پانچ سال قید

گوجرانوالہ: ملک میں 9مئی واقعات کے کیسز کا پہلافیصلہ گوجرانوالہ میں سنادیاگیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی خاتون جج نے سینٹرل جیل میں 9 مئی کے مقدمے میں ملوث ملزمان کا فیصلہ سناتے ہوئے 51 ملزمان کو مختلف دفعات کے تحت پانچ پانچ سال قید کی سزا کا حکم جاری کردیا۔ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

اس موقع پر سینٹرل جیل کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ حساس تنصیبات پر حملے ،جلاؤ گھیرائو کا مقدمہ تین ماہ سے جیل میں چل رہا تھا۔

نو مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے دوران حساس تنصیبات پر حملے کئے گئے تھے. مظاہرین کے حملے میں ایک ایس پی سمیت دس پولیس اہلکار زخمی اور ایک شہری قتل ہوا تھا جبکہ چار گا ڑیاں بھی توڑی گئی تھیں۔

تھانہ کینٹ پو لیس نے ایس ایچ او مدثر بٹ کی مدعیت میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز سمیت 23 نامزد اور تین سے چار سو نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے ملوث 51 ملزمان کو گرفتار کیا۔

اس کیس میں عدالت پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں شاہ محمود قریشی ،مراد سعید،علی امین گنڈا پور سمیت متعدد رہنماؤں کی جائیداد قرقی کا حکم بھی دے چکی ہے۔ نامزد متعدد رہنما عدالتوں سے عبوری ضمانت پر ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv