تازہ تر ین

کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

کسان کارڈ پر قائد ن لیگ نواز شریف کی تصویر کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ شہری نے کسان کارڈ سے سابق وزیر اعظم کی تصویر ہٹانے کی استدعا کی ہے۔

شہری مشکور حسین نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے۔

جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نواز شریف کسان کارڈ کا آغاز کیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ کارڈ کے ذریعے قومی خزانے سے نواز شریف کی ذاتی تشہیر کی جا رہی ہے، قومی خزانے کو کسی بھی صورت ذاتی تشہیر کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

شہری کا کہنا ہے کہ عدالت، حکومت کو نواز شریف کی تشہیر کے لیے قومی خزانے کو استعمال کرنے سے روکے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کسان کارڈ کے ذریعے نواز شریف کی تشہیر پر خرچ ہونے والا پیسہ نواز شریف سے ریکور کیا جائے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv