تازہ تر ین

’ماریہ کے گلے کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں‘ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماریہ قتل کیس میں ابتدائی میڈیکل رپورٹ آج نیوز کو موصول ہوگئی۔ پولیس کے مطابق 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب مبینہ طور پر بھائی اور والد نے ماریہ کو قتل کرکے خاموشی سے رات کے وقت تدفین کردی تھی۔

ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق مقتولہ ماریہ کے گلے کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔

اس کے علاوہ جسم کے کئی حصوں پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔

مقتولہ کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمونے فرانزک لیب کو بھیجوا دیے گئے۔

یاد رہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گاؤں آلو وال میں قتل ماریہ کو بھائی فیصل اور باپ عبدالستار کے ہاتھوں انسانیت سوز مظالم کا بھی سامنا کرنا پڑا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

ویڈیو کے مطابق ملزم نے 3 منٹ تک بہن کے منہ پر تکیہ رکھا۔ کمرے میں باپ اور گھر کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

پولیس کے مطابق واقعہ 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں 277 ج ب میں پیش آیا تھا جہاں ملزمان نےاس قتل کے بعد خاموشی سے مقتولہ ماریہ کی رات کو تدفین بھی کردی گئی۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مقتولہ کی قبرکشائی کی تھی جس کے بعد فرانزک کے لیے نمونے لیے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد واقعہ کا نوٹس لیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری حکم دے دیا۔

ماریہ کے بھائی شہباز اور بھابھی نے ملزمان فیصل اور عبدالستار پر لڑکی سے زیادتی کا الزام عائد کیا۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv