تازہ تر ین

نادرا نے ارجنٹ شناختی کارڈ بنوانے کی مدت فیس بڑھائے بغیر مزید کم کردی

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈرجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے طویل قطاروں میں لگنے سے بیزارعوام کے لیے بڑی سہولت متعارف کروادی۔

نادرا کی جانب سے ارجنٹ درخواست پر شناختی کارڈ ڈلیوری کی مدت بغیر کسی اضافی فیس کے کم کردی گئی ہے۔

ارجنٹ شناکتی کارڈ کی ڈیلیوری کی مدت 23دن تھی جسے کم کرتے ہوئے اب صرف 15 دن کردیا گیا ہے۔

نادرا کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر عوام کو یہ خوشخبری سناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہری شناختی کارڈ بنوانے کیلئے ارجنٹ درخواست کسی بھی نادرا آفس میں جمع کروائیں اور صرف 15 دن میں شناختی کارڈ حاصل کریں۔

اس سے قبل مختلف کیٹیگری کے شناختی کارڈز کے لیے نادرا کی جانب سے نئی فیسوں کا اعلان کیا گیاتھا۔

رواں ماہ سے لاگو نئی فیس کے مطابق نارمل شناختی کارڈ کیلئے 750 جبکہ ارجنٹ شناختی کارڈ کی فیس 1500 وصول کی جارہی ہے۔

نادرا نے شناختی کارڈ میں موجودہ پتہ کی تبدیلی آسان بنادی

نادرا کی جانب سےایگزیکٹو شناختی کارڈ بنانے کے لیے ڈھائی ہزار روہے بطور فیس وصول کیے جارہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv