تازہ تر ین

وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں قیدیوں کی سزا میں 3 ماہ کی کمی کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل لاہور کا دورہ کیا اور قیدی خواتین سے گفتگو کی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ویڈیو کال کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے قیدیوں کی قید میں 3 ماہ کی کمی کا اعلان بھی کیا۔

کوٹ لکھپت جیل کے دورے کے دوران مریم نواز نے کہا کہ والد کے ہمراہ جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، جیل قیدیوں کی مشکلات کا بخوبی ادراک ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ آج رہا ہونے جارہے ہیں، کچھ قیدی آنے والے دنوں میں سزا پوری کرکے رہا ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری کوشش کروں گی کہ جیلوں کے نظام کو بہتر کروں، قیدیوں کو دی جانیوالی سحری اور افطاری کا جائزہ لیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ قیدیوں کو اپنے اہل خانہ سے ویڈیو کال پر گفتگو کرتے دیکھ کر اطمینان ہوا، قیدیوں کی اصلاح کے لیے کچھ پروگراموں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کا نوٹس
وزیراعلیٰ نے فیصل آباد میں گٹر کی صفائی کے دوران سیور مین کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیا۔

مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کمشنر فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔

انھوں نے کہا کہ سیور مین کا دوران ڈیوٹی المناک حادثے کا شکار ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv