تازہ تر ین

پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست خارج کردی

پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست خارج کردی۔

ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے سنی اتحاد کونسل کی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمارے امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن میں گئے اور الگ الگ نشانات دیئے گئے، تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، قومی اسمبلی میں 86, کے پی میں 90, پنجاب میں 107, سندھ میں 9 اور بلوچستان میں ایک ممبر نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا، سنی اتحاد کونسل 78 سیٹوں کی حقدار ہے، ہمارا کیس قومی اسمبلی اور کے پی اسمبلی حد تک محدود ہے، خیبرپختونخوا میں سنی اتحاد کونسل کی 26 مخصوص نشستیں بنتی ہے اور قومی اسمبلی میں کے پی سے 8 بنتی ہی۔

یرسٹر ظفر نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کو درخواست کی کہ یہ سیٹیں ہمیں دے دیں، جیسے ایک خالی زمین ہو اور کوئی آئے اس پر قبضہ کرلے۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ آپ قبضے پر زیادہ زور دے رہے ہیں, یہ تو الیکشن کمیشن نے دی ہیں۔

علی ظفر نے دلائل دیے کہ اگر ایک جماعت الیکشن نہ لڑے تو وہ پھر بھی پولیٹیکل پارٹی ہوتی ہے ، یہ ضروری نہیں کہ وہ الیکشن لڑے، سنی اتحاد کونسل کے پاس انتخابی نشان ہے اور الیکشن لڑنے کے لیے اہل ہے، پولیٹکل پارٹی بن جانے سے اس کے پاس باقی حقوق بھی ہیں ، ایک پارٹی جب بن جائے تو وہ الیکشن لڑ بھی سکتی ہے اور بائیکاٹ بھی کر سکتی ہے ، حکومت سازی کرسکتی ہے، یہ وہ تمام حقوق ہیں جو آرٹیکل 17 کے بعد ہمیں حاصل ہیں، چوہدری پرویز الٰہی کیس میں پارلیمانی اور پولیٹیکل پارٹی کی تعریف موجود ہے، باپ پارٹی کو بھی 2018 کے الیکشن میں مخصوص نشستیں دی گئی تھیں۔

جسٹس سید اشد علی نے استفسار کیا کہ سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی میں فرق اتنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس نشان نہیں ہے اور سنی اتحاد کونسل کے پاس نشان ہے، دونوں نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا، آپ جب جوائن کررہے تھے تو آپ کو پتہ تھا کہ انھوں نے بھی لسٹ نہیں دی، مخصوص نشستیں تو تب ملتی ہیں جب سیاسی جماعتوں نے سیٹ جیتی ہو، سنی اتحاد کونسل نے کوئی سیٹ جیتی ہی نہیں، قانون میں لفظ سیکیور آیا ہے، آپ نے سیٹیں سیکیور نہیں کیں، اگر آپ نے کوئی سیٹ نہیں جیتی تو پھر کیا آزاد امیدوار جوائن کرسکتے ہیں؟



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv