تازہ تر ین

یاسمین راشد نے دہشتگردی کے مقدمے میں چالان کی صاف کاپیاں نہ دینے کا اقدام چیلنج کردیا

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے 9 مئی کے دہشت گردی کے مقدمے میں چالان کی صاف کاپیاں نہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹریاسمین راشد کی جانب سے دہشت گردی کے مقدمے میں چالان کی صاف کاپیاں نہ دینے کا کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی، جس میں تفتیشی افسرسمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ٹرائل کورٹ نےچالان کی صاف کاپیاں فراہم کرنے کی درخواست خارج کردی ہے، چالان کےساتھ گواہان کےناموں کی لسٹ نہیں لگائی گی۔چالان کی نامکمل کاپی درخواست گزارکو فراہم کردی گئی، صاف کاپیاں فراہم نہ کرنےکا اقدام بنیادی حقوق کی خلاف وزری ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت دہشت گری کےمقدمے میں چالان کی صاف کاپیاں فراہم کرنےکاحکم دے۔

دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے کیس میں یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 مارچ تک ملتوی کردی۔

تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس: صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت ملتوی

ادھر لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں پراسکیوشن کی جانب سے ریکارڈ نہ پیش کرنے پر صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت 19 مارچ تک ملتوی کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کا مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت میں آج بھی پراسکیوشن کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ نہ پیش کیا گیا۔

عدالت نے پراسکیوشن کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 19 مارچ تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ تھانہ شادمان پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv