تازہ تر ین

پشاور میں پولیس پر گھات لگا کر حملہ، 2 اہلکار شہید

پشاور کے علاقے مچنی گیٹ میں پولیس پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا جس میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

پشاور کے علاقے مچنی گیٹ میں پیر اور منگل کی درمیانی شب پولیس پر حملہ کیا گیا۔ حملے میں دو پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی۔ لاشوں اور اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی مذمت
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ حکومت شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv