تازہ تر ین

رمضان میں صرف 10 گھنٹے گیس ملے گی، سوئی ناردرن کا گھریلو صارفین کیلیے شیڈول جاری

 لاہور: سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی لمیٹیڈ نے ماہ رمضان میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کیلیے شیڈول تیار کرلیا۔

کمپنی کے مطابق گھریلو صارفین کو سحر و افطار کے اوقات میں بلاتعطل گیس کی فراہمی کی جائے گی۔

ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق گھریلو صارفین کو سحر کے وقت میں صبح 3 بجے سے 6 بجے جبکہ افطار و کھانے کیلیے دوپہر 3 سے رات 10 بجے تک گیس سپلائی کی جائے گی۔

رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کو مجموعی طور پر 24 گھنٹوں میں سے 10 گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv