تازہ تر ین

الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی رہنماؤں کو الیکشن نتائج کی دستاویزات فراہم کرنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کی انتخابی نتائج کی دستاویزات کی فراہمی کے لیے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو درخواست گزاروں کو تصدیق شدہ دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس سید ارشد علی نے پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور دیگر کی الیکشن نتائج کے مصدقہ دستاویزات حصولی کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

درخواست گزار وں کے وکیل شمائل احمد بٹ نے کہا کہ الیکشن رولز کہتا ہے امیدوار کو مصدقہ دستاویزات دینا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے، ہم الیکشن کمیشن کے پاس جاتے ہیں تو کہا جاتا ہے آر او کے پاس جائیں، وہاں جاتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل محسن کامران نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس فارم 45 اور 47 جب آئے تو ہم نے اپلوڈ کیے، جن آر اوز نے 14 دن کے اندر فارم جمع نہیں کیے الیکشن کمیشن نے ان آر اوز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے، الیکشن کمیشں نے ویب سائٹ پر فارم اپلوڈ کئے ہیں وہاں سے یہ حاصل کرسکتے ہیں۔

جسٹس سید ارشد علی نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ درخواست گزاروں کو مصدقہ کاپی کون دے گا؟ جس پر وکیل محسن کامران نے جواب دیا کہ یہ آر اوز سے بھی دستاویزات لے سکتے ہیں، وہاں پر درخواست دیں۔

جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ الیکشن رولز میں الیکشن کمیشن کا ذکر ہے کہ دستاویزات دے گا۔

درخواست گزاروں کے وکیل علی گوہر درانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ رولز 91 کہتا ہے کہ الیکشن کمیشن مصدقہ دستاویزات فراہم کرے گا، دستاویزات ہر امیدوار کا حق ہیں، ہمیں خدشہ ہے کہ فارم 45 اور 47 میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کی جا رہی ہے۔

جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ آپ کو تصدیق شدہ فارم دیں گے تو پھر اس کے بعد کیسے تبدیلی کریں گے؟ آپ کے پاس فارم ہو گا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو درخواست گزاروں کو انتخابی نتائج کے تصدیق شدہ دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں۔

بعدازاں پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کامران بنگش نے کہا کہ 8 صوبائی حلقوں پر پیٹیش دائر کی گئی تھی، ریٹرنگ آفسران اور ڈی آر او آفس میں موجود نہیں، الیکشن کمیشن سمیت آر او آفس میں کوئی ڈیٹا موجود نہیں۔

کامران بنگش نے کہا کہ 28 دن گزر گے لیکن فارم 45 ویب سائٹ پر اپلوڈ نہیں ہوا، تیمور سلیم جھگڑا کے حلقہ کا فارم 45 اپلوڈ کیا مگر ایک گھنٹے بعد غائب ہوگیا ہے، 3 قسم کے فارم 45 اس وقت مارکیٹ میں موجود ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ نے اجازت دے دی ہیں کہ وہ تصدیق شدہ فورم 45 جاری کرے، 8 تاریخ والے نہیں ہمیں نئے فارم 45 فراہم کیا جارہا ہے، جو ہمیں منظور نہیں، پولنگ اسٹیشن کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی جاری کی جائے، فارم 47 اور فارم 48 خود سے بنائے گے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2024 کے انتخابات میں عوام نے ہمیں پہلے سے زیادہ سپوٹ کیا، خواتین اور بزرگ افراد نے ہمارے لیڈز شپ پر اعتبار کیا، پارٹی میں کسی قسم کے کوئی اختلافات نہیں، وزیراعلی خیبرپختونخوا میں نئے وزراء سمیت تمام پارٹی ارکین کو اعتبار ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv