تازہ تر ین

دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام اچانک بندش کے بعد بحال

پاکستان سمیت دنیا بھر میں میٹا پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر اچانک بندش کے بعد بحال ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں فیس بک کے اکاؤنٹس اچانک لاگ آؤٹ ہوگئے تھے جس کے بعد سے صارفین دوبارہ لاگ ان نہیں ہو پارہے ہیں۔

تقریباً ڈیڑھ یا پونے دو گھنٹے کے تعطل کے بعد فیئس بک دوبارہ بحال ہوگئی تاہم انسٹاگرام استعمال کرنے میں اب بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے فیس بک، انسٹاگرام بند ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں تاہم اس حوالے سے فی الحال کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

 واضح رہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پہلے ہی گزشتہ کئی دنوں سے ڈاؤن ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv