تازہ تر ین

فارم 45 اور 47 ویب سائٹ پر اپلوڈ نہ کرنے پر درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ڈبلیو ایم کی فارم فارم 45 اور 47 ویب سائٹ پراپلوڈ نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست درخواست بدھ کو اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے فارم 45 اور 47 ویب سائٹ پراپلوڈ نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست پرسماعت کی۔

مجلس وحدت المسلمین کے وکلاء ایمان زینب مزاری اور عبدالہادی چھٹہ پیش ہوئے۔

ایم ڈبلیو ایم کے وکیل نے بتایا کہ قانون کے مطابق الیکشن کے بعد 14 دنوں کے اندرویب سائٹ پر فارمز اپلوڈ کرنا ہوتا ہے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ پہلے اعتراض دور کرلیتے ہیں، پھر دیکھتے ہیں جبکہ عدالت نے کیس کی سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کردی۔

مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس نے ہائیکورٹ میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ 8 فروری کو عوام نے ووٹ ڈالا اور اس کو 9 فروری کو تبدیل کیا گیا پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینا ذیادتی ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv