تازہ تر ین

عمران خان کی بہنیں کمرہ عدالت میں مسرت جمشید چیمہ پر برس پڑیں

لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں انسداد دہشت گردی عدالت میں پارٹی رہنما مسرت جمشید چیمہ پر برس پڑیں۔

مسرت جمشید چیمہ نے درج مقدمات اور روپوش ہونے کے دوران تکالیف سے آگاہ کیا لیکن عظمیٰ خان اور علیمہ خان نے مسرت جمشید چیمہ کو ڈانٹ پلا دی۔

علیمہ خان نے کہا کہ جب میرے بھائی کو ضرورت تھی تو آپ لوگ چھپے ہوئے تھے اور جب پارٹی پر مشکل وقت تھا تو آپ نے پریس کانفرنس کی، جب بانی پی ٹی آئی کو ضرورت تھی تب آپ مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ گئیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ بانی پی ٹی آئی کی سب سے قریب ترین تصور کی جاتیں تھیں اور آج آپ مجھے مجبوریاں سنا رہی ہیں، سیاستدان تو جیل کے بغیر نامکمل تصور کیے جاتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی باتیں سن کر خاموش ہوگئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv