تازہ تر ین

انوشکا شرما بیٹی کے ہمراہ فائنل دیکھنے پہنچ گئیں، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا فائنل دیکھنے کے لیے احمد آباد پہنچ گئیں۔

کرکٹ کی عالمی بادشاہت کا تاج کس کے سر سجے گا؟، بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل آج ہوگا، دونوں ٹیمیں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا آغاز سہ پہر 1:30 پر ہوگا۔

ایسے میں بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کو اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما اپنے شوہر کو سپورٹ کرنے کے لیے اپنی بیٹی وامیکا کے ہمراہ احمد آباد پہنچ گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ایک مداح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ اور اُن کی بیٹی وامیکا ایئرپورٹ اپنی فلائٹ سے اُتر رہی ہیں۔

انوشکا شرما ہلکے رنگ کے لباس میں نظر آئیں جبکہ اُن کی بیٹی کا چہرہ دل والے ایموجی سے چُھپایا ہوا تھا جوکہ بےبی سیٹر کی گود میں تھیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میچ سے قبل موسیقی کی تقریب اور ایئر شو بھی منعقد ہوگا جبکہ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کی آمد بھی متوقع ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا 8 ویں بار جبکہ بھارت چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔ آسٹریلیا کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ بار چیمپئن بننے والی ٹیم ہے جس نے پانچ مرتبہ 1987، 1999، 2003، 2007 اور 2015 میں ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv