تازہ تر ین

پشاور میں 18 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ، شہری بِلبلا اٹھے

پشاور(ویب ڈیسک ) عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ختم ہوتے ہی خیبرپختونخوا میں طویل لوڈشیڈنگ کا آغاز ہوگیا، شہری کئی گھنٹے بجلی بندش سے بِلبلا اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقوں میں 16 سے 18 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور کے شہری علاقوں میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے سے تجاوز کرگیا۔

ترجمان پیسکو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بجلی کی طلب 3 ہزار 468 اور سپلائی 2250 میگا واٹ ہے۔ لائن لاسسز والے علاقوں میں معمول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ترجمان پیسکو کے مطابق گرمی کی شدت سے بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ڈیمانڈ اور سپلائی میں واضح فرق ہونے کی وجہ سے لوڈ مینجمنٹ کی جاتی ہے۔ ساتھ ہی بجلی چوری اور بجلی کا غیر ضروری استعمال لوڈشیڈنگ میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv