تازہ تر ین

وزیر اعظم سے فضل الرحمان کی ملاقات، عمران خان کی رہائی کے حکم پر اظہار تشویش

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی جس میں سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کو رہا کرنے کے حکم سے متعلق مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے پر دونوں رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کیا، مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق وزیر اعظم کو اپنے شدید تحفظات سے آگاہ کیا، پی ڈی ایم سربراہ نے احتجاجی حکمت عملی سے متعلق بھی بتایا۔
ملاقات کے دوران حکومت کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف متفقہ احتجاج کرنے پر غور کیا گیا، وزیر اعظم نے دیگر اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے بھی رابطہ کر کے ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv