تازہ تر ین

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چودھری انوارالحق نے حلف اٹھا لیا

مظفر آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چودھری انوار الحق نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
نومنتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر انوارالحق کی تقریب حلف برداری میں اراکین اسمبلی، سیکرٹریز حکومت سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
حلف اٹھانے کے بعد پہلا خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سارا انفراسٹرکچر مخلوق خدا کی خدمت کیلئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے سٹیٹس کو سے نفرت ہے، یہاں انشااللہ آزاد کشمیر کے حالات میں بہتری نظر آئے گی، ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹرز سے گزارش ہے کہ ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف اور اساتذہ ڈیوٹی پر حاضر رہیں۔
نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ گفتگو سے کبھی تبدیلی نہیں آتی، اپنے عمل سے آتی ہے، خیال رہے کہ چودھری انوارالحق آزاد کشمیر کے 15 وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv