تازہ تر ین

زرداری پر عمران کے قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام کے کیس میں شیخ رشید کے خلاف فرد جرم آج بھی عائد نہ ہو سکی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شیخ رشید کےخلاف آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزامات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
شیخ رشید نے جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر کی عدالت میں طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ طبیعت ناساز ہے، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے، آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا، حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، شیخ رشید کی میڈیکل رپورٹ بھی درخواست کے ساتھ منسلک کی گئی۔
عدالت نے شیخ رشیدکی طبی بنیادوں پر آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اور فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 21 مارچ مقرر کردی۔
واضح رہےکہ شیخ رشید پر آج فرد جرم عائد ہونا تھی، عدالت کی جانب سے حاضری یقینی بنانےکا حکم دیا گیا تھا، گزشتہ سماعت پر پولیس نے مقدمےکا چالان عدالت میں جمع کرایا تھا۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv