تازہ تر ین

پی ٹی آئی کےگرفتار رہنماؤں پرفوجداری مقدمات اور دوسرے اضلاع منتقلی کیخلاف درخواست دائر

لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے گرفتار رہنماؤں اور کارکنان پر فوجداری مقدمات اور دوسرے اضلاع منتقلی کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ۔
درخواست تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت،صوبائی حکومت آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کی بازیابی کیلئے درخواست، سرکاری وکیل سے جواب طلب
درخواست گزار نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے، تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان گرفتاری دینے کے لیے چیئرنگ کراس لاہور پہنچے، تمام رہنماوں اور کارکنان نے علامتی گرفتاریاں دی ہیں اور کوئی رہنماء اور کارکن مجرم نہیں ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت کو تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف فوجداری مقدمات قائم کر نے سے روکنے کا حکم دے اور تمام افراد کو دوسرے اضلاع کی جیلوں میں منتقل کرنے سے بھی روکا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv