تازہ تر ین

لاہور : جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ روڈ پر پڑے شگاف میں گاڑی جا گری ، 3 افراد زخمی

لاہور : (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے علاقے جوہر ٹاؤن میں مین بلیوارڈ روڈ پر شگاف پڑ گیا، پچیس فٹ سے زائد شگاف پڑنے سے گاڑی اندر جاگری، گاڑی میں سوار تین افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو کر لیا گیا ہے۔
جوہر ٹاؤن میں شوکت خانم ہسپتال سے چند گز کے فاصلے پر زیر زمین سیوریج پائپ لائن بیٹھ جانے سے شگاف پڑگیا، شگاف پڑ جانے سے ایک گاڑی دھنس گئی جس میں تین افراد سوار تھے ، ریسکیو نے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد زمین میں دھنس جانے والی گاڑی سے تین افراد کو ریسکیو کیا جبکہ گاڑی نکالنے کے لیے ہیوی مشینری منگوائی گئی۔
ڈپٹی کمشنر ( ڈی سی ) لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ کئی سال پرانی پائپ لائن ہے ، شگاف پڑنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تین افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں جنہیں نکال لیا گیا ہے۔
مینجنگ ڈائریکٹر ( ایم ڈی ) واسا کا کہنا ہے کہ اس سال ترقیاتی سکیم میں مین جوہر ٹاؤن روڈ کو شامل کیا گیا ہے، سڑک کی تعمیر میں تین دن سے زائد لگ سکتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv